بہاولپور صوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،طارق بشیر چیمہ
بہاول پور...وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کے مخالف نہیں لیکن بہاولپور صوبے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوںنے کہاکہ بہاولپور صوبے کے قیام کے لئے وزیر اعظم کو قائل کریں گے۔ نئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔ لیگل اور فنانشل معاملات حل ہونے کے بعد وزیر اعظم منصوبے کے لئے اتھارٹیز کے قیام کا اعلان کریں گے۔ایک سوال پر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ علیمہ خان کی جائیداد بارے وزیر اعظم ہی بتا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چولستان کی الاٹمنٹ جلد مکمل ہو گی۔ گزشتہ دور میں اسکروٹنی غلط ہوئی جو اب دوبارہ کروا رہے ہیں۔