سعودی اور پاکستانی وزرائے اطلاعات میں ٹیلیفونک رابطہ
پیر 14جنوری 2019 ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ سعودی عرب صحیح راستے پر ہے، تیل منڈی میں توازن جلد بحال ہوجائیگا، سعودی وزیر پیٹرولیم
٭ العند فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے یمنی محکمہ خفیہ کے سربراہ کا انتقال
٭ سعودی وزیر اطلاعات نے پاکستانی وزیر اطلاعات کے ساتھ ”تعاون کے مواقع“ پر تبادلہ خیال کیا، فواد چوہدری نے الشبانہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا
٭ امریکی وزیر خارجہ ریاض پہنچ گئے، عادل الجبیر کے ساتھ رسمی مذاکرات
٭ سعودی جیلوں میں خواتین ”سپاہی“ کے طور پر تعینات ہونگی، اصولی فیصلہ کرلیا گیا
٭ سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی( ساما) نے مکہ اور مدینہ میں جائدادوں کے لین دین کے ضوابط مقرر کردیئے
٭ سپر اٹلی کے اسٹارز جدہ پہنچ گئے، شائقین کی توجہات کا محور
٭ فاضل پرزوں کی دکانوں پر کام کرنے والوں کی سعودائزیشن، مقامی شہری تنخواہوں کے معمولی ہونے کے شاکی
٭ امریکی فلمی میلے ”سنڈائس“ میں سعودی فلم شامل
٭ سوڈانی دارالحکومت خرطوم اور الفاشر میں مظاہرین پر آنسو گیس چھوڑ دی گئی
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭