Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی ہند میں دھند اور سردی کی لہر، ٹرینوں کی رفتار تھم گئی

نئی دہلی۔۔۔۔شمالی ہند میں اس وقت سردی اور دھند کی شدید لہر جاری ہے۔ٹھنڈ کی وجہ سے ٹرینوں کی رفتار تھم سی گئی ہے جس سے لوگوں کو پریشانوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی اورتقریباً12ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔
12801پوری نئی دہلی پروشوتم ایکسپریس ،5گھنٹےتاخیر 
12397گیا ، نئی دہلی مہابودھی ایکسپریس 5گھنٹے
14055ڈبروگڑھ، دہلی برہم پترا ایکسپریس 5گھنٹے
12225اعظم گڑھ،دہلی کیفیات ایکسپریس 2گھنٹے
12381ہاوڑہ نئی دہلی ، پروا ایکسپریس5گھنٹے
12559منڈوا ڈیہہ، نئی دہلی شیو گنگا ایکسپریس 4گھنٹے
12367بھاگلپور ،آنند ویہار وکرم شیلا ایکسپریس 3گھنٹے
20810مگدھ ایکسپریس2گھنٹے
22409گیا، آنند ویہار غریب رتھ2گھنٹے
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے دہلی میں درجہ حرارت5سے 8ڈگری کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ دہلی میں آج درجہ حرارت 7سے 20ڈگری سیلسیس رہے گا۔دن بھر تیز ہوائیں چلیں گی۔بدھ اور جمعرات کودرجہ حرارت 5ڈگری سیلسیس رہنے کے آثار ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -حیرت انگیز انکشافات:Honeytraapمیں پھنسے 50ہندوستانی فوجی

شیئر: