Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ ایران پر حملہ کرنے والا تھا؟

واشنگٹن....امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے وائٹ ہاوس نے گزشتہ سال محکمہ دفاع سے ایران کے خلاف طاقت کا آپشن استعمال کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ امریکی اخباروال ا سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کونسل نے گزشتہ سال عراق میں امریکی سفارتخانہ کے احاطے میں اس حملے جو ایران سے منسلک باغیوں نے کیا تھا کے بعد محکمہ دفاع سے درخواست کی تھی کہ ایران کے خلاف فوجی طاقت استعمال کیا جائے تاہم یہ بھی کہا تھا کہ یہ حملہ چھوٹے پیمانے پر کیا جائے تاکہ زیادہ جانی نقصان نہ ہو ۔پورٹ کے مطابق بعض وجوہ کی بنا پر اس معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں کی جا سکی تھی ۔

شیئر: