Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی برادری شامی عوام کو بے یارومددگار چھوڑنے پر قصوروار ہے، ترکی الفیصل

ریاض۔۔۔ سعودی محکمہ خفیہ کے سابق سربراہ اور کنگ فیصل ریسرچ اینڈ اسٹڈیز سنٹر کے چیئرمین شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ عالمی برادری شامی عوام کو بے یارومددگار چھوڑنے پر قصوروار ہے۔ شام سے امریکی افواج کا انخلاء حالات کو مزید خراب کردے گا۔ اس کے منفی اثرات مرتب ہونگے اور وہاں روس و ایران کی افواج مضبوط ہوجائیں گی جبکہ بشار الاسد کا اقتدار پختہ ہوجائے گا۔ ترکی الفیصل نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شام سے امریکی افواج کے انخلاءسے مسئلہ حل ہونے کے بجائے زیادہ پیچیدہ ہوجائے گا۔ الفیصل نے توجہ دلائی کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی سبکدوشی کے باعث صورتحال زیادہ پیچیدہ ہوگی ۔ ایسا لگتا ہے کہ شام سے انخلاءکے موضوع پر امریکی انتظامیہ اور ان کے درمیان اختلاف پیدا ہوگیا تھا۔ ان کی موجودگی سے خوشگوار اثرات مرتب ہوسکتے تھے۔ یاد رہے کہ جب سے امریکی صدر ٹرمپ نے شام سے امریکی افواج واپس بلانے کا اعلان کیا ہے تب سے پورے خطے میں اس فیصلے پر چہ میگوئیاں چل رہی ہیں۔ امریکی صدر نے علاقائی اور بین الاقوامی دباﺅ کو دیکھتے ہوئے اپنے بیان میں ترمیم کرلی۔ انہوں نے کہا کہ انخلاء تدریجی ہوگا۔ 
 
 

شیئر: