Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پمپیو کی ملاقات

ریاض: ولی عہد ووزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ مائک پمپیو نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے یمنی بحران کے علاوہ خطے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ولی عہد اور امریکی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کے مسئلے کا حل مذاکرات کے سوا کچھ نہیں۔ سویڈن معاہدے پر عمل درآمد اور جنگ بندی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
 

شیئر: