Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپوزیشن این آر او کےلئے حکومت پر دباﺅ ڈال رہی ہے‘ عمران خان

اسلام آباد: وزیرا عظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے واک آﺅٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ این آر او لینے کے لیے حکومت پر دباﺅ ڈالنے کا ایک حربہ ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ ٹیکس دینے والے عوام کے پارلیمان پر کروڑوں روپے سالانہ خرچ ہوتے ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے اجلاس سے ایک اور واک آﺅٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اپوزیشن صرف یہی کر سکتی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات این آر او لینے کے لیے حکومت پر دباﺅڈالنے کے حربے ہیں، لیکن ان اقدامات سے کرپشن کے خلاف احتساب روکا نہیں جا سکتا۔ نیب کے مقدمات تحریک انصاف کے بنائے ہوئے نہیں ۔
 

شیئر: