Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی اسمگلنگ میں ملوث مطلوب ملزمان کی فہرست جاری

راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان کی ریڈ بک 2018ءجاری جاری کردی۔ ذرائع کے مطابق ریڈ بک میں موجود فہرست میں ایف آئی اے نے پہلی مرتبہ 4 خواتین کے کوائف بھی درج کئے گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے جاری کردہ ریڈ بک 2018ءکی فہرست میں شامل کی گئی چاروں خواتین انسانی اسمگلنگ کرکے لوگوں سے رقم بٹورتی رہی ہیں۔ ریڈ بک میں محکمے کی پکڑ میں نہ آنے والے ملزمان کی تعداد 112 بتائی گئی ہے جبکہ 2017ءمیں انسانی اسمگلرز کی کل تعداد 101 تھی۔ریڈ بک کے مطابق 12 انسانی اسمگلر ملک سے باہر فرار ہوچکے ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے بین الاقوامی پولیس ”انٹرپول‘ ‘سے بھی مدد لی جارہی ہے ۔
 
 

شیئر: