رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی منگنی کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر اور عالیہ کی جانب سے منگنی کرنے کی خبروں کو جھوٹا قراردیاجارہاہے ۔واضح رہے گزشتہ ہفتے خبر آئی تھی کہ رنبیر عالیہ بھٹ کےساتھ رواں برس جون میں منگنی کرلیں گے۔