لالی وڈ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ انگلش ان کا پسندیدہ مضمون ہے اور اگر وہ استانی ہوتیں تو بچوں کو انگلش کا مضمون پڑھاتیں۔اداکارہ میرا کو میڈیا میں شہ سرخیوں میں رہنے کا خوب ہنر آتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی گلابی انگلش کافی مشہور ہے لیکن اب اداکارہ نے انگریزی کو اپنا پسندیدہ مضمون قرار دیا ہے۔ اداکارہ میرا نے کراچی کے نجی تعلیمی ادارے کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 'میں کتاب لکھ رہی ہوں جس کو پڑھ کر سب کو فلم انڈسٹری سے لگاو¿ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری بہت خواہش ہے کہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کروں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وہ کہہ چکی ہیں کہ میں ہی یہ فیصلہ کروں گی کہ مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ کب کام کرنا ہے؟ میڈیا سے گفتگو میںانہوں نے کہا کہ انگریزی کے علاوہ فارسی بھی بہت پسند ہے۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ حکومت کی مدد ملے تو فلم انڈسٹری کامستقبل اچھا ہو سکتا ہے اور اداکاری کو عزت سے دیکھا جائے تو فلم انڈسٹری کامیاب ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آرٹسٹس اور ان کے اہلخانہ کو مفت میڈیکل سہولت فراہم کرے۔