جدہ: جدہ کے علاوہ املج، اللیث اور القنفذہ میں میں ٹڈی دل کا انکشاف ہوا ہے تاہم ان کی تعداد تشویشناک نہیں۔وزارت ماحولیات، پانی وزراعت کے تحت ٹڈیوں کی نقل وحرکت کی نگرانی پر مامور ادارے کے سربراہ انجینئر محمدالشمرانی نے کہا ہے کہ ادارے کی تفتیشی ٹیم ٹڈیوں کی نقل وحرکت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔جدہ سمیت ساحلی علاقوں میں سوڈان سے آئی ہوئی ٹڈیاں پائی گئیں ہیں مگر ان کی تعداد خطرناک نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ساحلی علاقوں میں اسپرے کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی ۔