Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی یونیورسٹی کے ٹیچروں کی احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے کنٹریکٹ پر ٹیچروں کی تقرری کومنظوری دیدی۔ اس کے خلاف سیکڑوں ٹیچروں نے  جمعرات کو سڑکوں پراترکر حکومت مخالف نعرے لگائے۔کونسل کے رکن اور دہلی یونیورسٹی میں کامرس کے پروفیسر پردیپ کمار نے بتایا کہ بدھ کی صبح 11 بجے سے شروع ہونیوالی اکیڈ مک کونسل کی میٹنگ رات ایک بجے تک جاری رہی۔ ٹیچرز رہنما اور مرانڈا ہاؤس میں طبعیات کی پروفیسر آبھا دیو حبیب نے کہا کہ اب 18 تاریخ کو ایگزیکٹیو کونسل کی میٹنگ ہے جس میں اگر اس تجویز کو منظوری مل گئی تو یونیورسٹی میں کنٹریکٹ پر ٹیچروں کی تقرری کی روایت شروع ہوجائے گی۔دہلی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (ڈوٹا) کے صدر راجیو رے نے بتایا کہ رام لیلا میدان سے 12 بجے جلوس نکلنے کے بعد پولیس نے 3 مقامات پر روکنے کی کوشش کی لیکن وہ مظاہرین کو روکنے میں ناکام رہی اورا جلوس جنتر منتر پر کامیابی کیساتھ پہنچ گیا۔ رام لیلا میدان سے سیکڑوں کی تعداد میں ٹیچرزہاتھوں میں تختیاں اور بینرزاٹھائے نعرے لگاتے ہوئے جنترمنتر پہنچے۔مظاہرین وہاںکنٹریکٹ پر تقرری بند کرو اور مودی حکومت ہائے ہائے کے نعرے لگا ئے۔ ڈوٹا کے ٹیچرزنے کنٹریکٹ پر تقرری کیخلاف جمعہ کو بھی  ہڑتال کرینگے۔ نیو ڈیموکریٹک ٹیچرز فرنٹ کے لیڈر اور دہلی یونیورسٹی کی ایگزیکٹیو کونسل کے رکن اے کے بھاگی نے وزیر ترقیاتی و انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر کو خط لکھ کر ٹیچروں کی تقرری کی تجویز سے پیدا شدہ تنازعات حل کرانیکی اپیل کی۔
مزید پڑھیں:- - - - - - -گاندھی امن ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان

شیئر: