Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکے بالوں سے متعلق 3مصنوعات پر پابندی

ریاض۔۔۔۔سعودی ایف ڈی اے نے بالوں کیلئے مخصوص 3دواؤں کے استعمال اور کاروبار پر پابندی عائد کردی۔ سعودی ایف ڈی اے نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ ان میں فورمیلڈ ہڈمادہ حد سے زیادہ شامل ہے جس کی وجہ سے صارفین کی صحت کو بھاری نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ان میں سے 2 برازیل ساختہ  اور ایک امریکی ساخت ہے۔ سعودی ایف ڈی اے نے Brasil cacau professional2 اور BrazilianBlowout professional original amoothing solution step 2نیز Salon pro Brazil ultra advanced Brazilian keratin 4in 1 volume ruducerکو صارفین کی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ بتایا ہے۔ سعودی ایف ڈی اے کا کہناہے کہ مارکیٹ میں مذکورہ تینوں اشیاء میں سے کوئی ایک موجود ہوتو اس سے پہلی فرست میں چھٹکارا حاصل کرلے۔سعودی ایف ڈی اے نے متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ مارکیٹ سے مذکورہ مصنوعات اٹھوالیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے حوالے سے مقررہ کارروائی کریں۔
مزید پڑھیں:- - - - -کرایہ نامے کی پابندی پر قانونی اعتراض

شیئر: