Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2سعودیوں کی مقامی اخبارات میں تشہیر

ریاض۔۔۔سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے بریدہ فوجداری کی عدالت کے فیصلے پر 2سعودی شہریوں اور ایک پاکستانی کی مقامی اخبارات میں تشہیر کرادی۔تفصیلات کے مطابق سعودی شہری ناصر بن حمد الجطیلی اور عبداللہ بن صالح الجطیلی اپنے نام سے پاکستانی شہری عبدالمجید مرید حسین کو بریدہ میں کھجوروں کا کاروبار کرارہے تھے۔ پاکستانی شہری ان کے نام سے نخلستانوں سے کھجوروں کے سودے کرکے بریدہ کے بازاروں میں ان کی مارکیٹنگ کررہا تھا۔عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر قانون تجارت کی خلاف ورزی کرنیوالے تینوں افراد پر جرمانہ کردیا، پاکستانی کو مملکت سے بیدخل کرکے دوبارہ ملازمت پر سعودی عرب آنے سے روک کردیا، اسے بلیک لسٹ کردیا، اسی کے ساتھ ساتھ مقامی اخبارات میں تینوں کی تشہیر خود ان کے اپنے خرچ پر کرنے کا حکم بھی دیدیا۔
مزید پڑھیں:- - - -ٹریفک حادثات میں 25 فیصد کمی

شیئر: