امریکی صدر عالمی اقتصادی فورم میں شرکت نہیں کرینگے
واشنگٹن ۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت نہیں کرینگے۔ ان کی جگہ وزیر خزانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔وہائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سینڈرس نے کہا کہ ٹرمپ نے شٹ ڈاون کی وجہ سے سوئٹزرلینڈ میں ہونےوالی عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے اپنے پروگرام کو ملتوی کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ8 لاکھ امریکی ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے اور اپنی ٹیم کو ضرورت کے مطابق امداد یقینی بنانے کےلئے صدر ٹرمپ نے ڈیوس میں ہونے والی عالمی اقتصادی فورم میں شرکت نہیں کریں گے۔