Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کی نئی میزائل دفاعی پالیسی کیا ہے؟

واشنگٹن .... امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی میزائل دفاعی حکمت عملی کا اعلان کر دیا ۔ دفاعی حکمت عملی میں شمالی کوریا کو بدستور بڑا اور غیر معمولی خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح ایران، روس اور چین کی عسکری سرگرمیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس حکمت عملی میں ان ممالک کی فوجی سرگرمیوں کے تناظر میں خلائی ہتھیاروں اور سینسروں کی تیاری کے پروگرام پر بھی نظرثانی کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس منصوبے میں واضح طور بیان کیا گیا کہ امر یکہ کو روس اور چین کے میزائل پروگرام کے مقابلے کے لئے اپنے میزائل پروگرام کی مکمل طور پر نظرثانی اور جائزہ لینا وقت کی ضرورت ہے۔

شیئر: