Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں فیس بک اکاونٹس بند

لندن...فیس بک نے روس کی جانب سے امریکی صارفین کو ٹارگٹ کرنے پر روس سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں پیجز، گروپس اور اکاونٹس بند کردئیے۔فیس بک کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ 2 نیٹ ورکس کو فیس بک اور انسٹاگرام پر مشتبہ کارروائیوں میں ملوث پایا۔غلط معلومات عام کرنے کے خلاف تازہ ترین کارروائی کی۔ ایک نیٹ ورک وسطی اور مشرقی یورپ، بالٹک ریاستوں، وسطی ایشیا اور قفقاز میں کام کررہا تھا جبکہ دوسرا یوکرین میں کام کررہا تھا۔ دونوں نے صارفین کو ایک ہی طرح ٹارگٹ کر کے غط معلومات پھیلانے کی کوشش کی۔فیس بک انتظامیہ کے مطابق یہ نیٹ ورک اور اکاونٹس چلانے والے افراد نے خود کو خبروں کے آزاد ذرائع کے طور پر ظاہر کیا ۔نیٹو مخالف جذبات اور احتجاجی تحریکوں کے بارے میں پوسٹس کیں۔دوسری جانب اسپٹنک نے فیس بک کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے اسے سراسر سیاسی اور سینسر شپ کا حصہ قرار دیا۔ 

شیئر: