Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین اوپن: شاراپووا،راجرفیڈرر اور رافیل نڈال کی فتح

میلبورن: روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپووا نے آسٹریلین اوپن میں بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے دفاعی چیمپیئن کیرولین وزنیاکی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ۔دوسری جانب مینز سنگلز میں دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر نے کیریئر کا 100واں آسٹریلین اوپن میچ جیت لیا جبکہ رافیل نڈال بھی چوتھے راونڈ میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔ سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے پانچویں دن جمعہ کو اس وقت بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا جب روسی کھلاڑی ماریا شاراپووا نے ویمنز سنگل کی دفاعی چیمپئن کیرولین ووزنیاکی کو3-6 ،6-4 اور4-6 سے ہراتے ہوئے چوتھا راونڈ کوالیفائی کر لیا جبکہ کیرولین ووزنیاکی ٹورنامنٹ سے آوٹ ہو گئیں۔2 گھنٹے 24 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں کیرولین ووزنیاکی نے میچ کے پہلے سیٹ میں1-4 کی برتری حاصل کرلی تھی لیکن شاراپووا نے کھیل میں واپس آتے ہوئے یہ سیٹ جیت لیا ۔ دوسرا سیٹ ڈینش کھلاڑی کے نام رہا تاہم تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں شاراپووا نے کامیابی حاصل کرکے اپ سیٹ کردیا۔ ڈوپنگ پابندی کے بعد کھیل میں واپسی کے بعد شاراپوواگزشتہ برس فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل تک پہنچنے کے سوا کبھی زیادہ اچھا کھیل پیش نہیں کر سکی تھیں لیکن کیرولین کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انہوں نے ثابت کیا کہ وہ اب بھی اپ سیٹ کرسکتی ہیں۔دوسری جانب مینز سنگلز میں دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر نے کامیابی کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے امریکی کھلاڑی ٹیلر فرٹزکو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا کرآسٹریلین اوپن میں اپنا100واںمیچ کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچایا۔ رافیل نڈال نے میزبان کھلاڑی ایلکس مینور کو 6-1 6-2 اور 6-4سے ہراتے ہوئے چوتھے راونڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ 19سالہ ایلکس اپنے تجربہ کار حریف کا مقابلہ نہ کر سکے تاہم انہیں آسٹریلیا کا مستقبل کا ٹینس اسٹار قرار دیا جا رہا ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: