Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پتایا:ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئین شپ میں پاکستان نے آخری گروپ میچ میں میزبان تھائی لینڈ کو0-3 سے مات دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں جاری ایونٹ کے گروپ میچز میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست رہی۔گروپ کے آخری میچ میں میزبان ملک کے خلاف بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے0-3سے فتح حاصل کی۔حمزہ خان، فرحان ہاشمی اور عباس زیب نے حریفوں کو زیر کرکے پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچایا ۔اس سے پہلے پاکستان نے روایتی حریف ہند کو1-2 سے شکست دی۔پاکستانی کھلاڑی چائینز تائپے، سری لنکا اور کوریا کے بعد ہندوستانی ٹیم کو بھی زیر کرنے میں کامیاب رہے تھے ۔پہلے میچ میں پاکستان کے عباس زیب نے ہند کے اٹکرش بہیٹی کو شکست دی، دوسرے میچ میں حارث قاسم نے بھی ویرچھوٹرانی کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر فتح پاکستانی ٹیم کی جھولی میں ڈال دی۔ تیسرے میچ میں پاکستانی پلیئر محمد فرحان ہاشمی ہندوستانی کھلاڑی توشر شہانی سے ہار گئے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: