دھند کے باعث حادثہ، 4ہلاک
لکھنو۔۔۔ شاہجہاں پورضلع کے مرزا پور علاقے میں دھند کی وجہ سے 2ٹرکوں کے درمیان پک اپ اور موٹر سائیکل کے آجانے کی وجہ سے 4 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق کاس گنج کے ندرولی علاقہ کا تاجر ہری اوم اور سنتوش پک اپ میں سبزی لاد کر جلال آباد منڈی میں بیچنے کے لئے جارہے تھے۔