Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کی تقریب میں دلہن پر فائرنگ،زخمی حالت میں شادی کی رسمیں ادا کیں

نئی دہلی۔۔۔دارالحکومت دہلی کے شکر پور علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران نامعلوم شخص نے دلہن پر فائرنگ کردی ۔اطلاع کے مطابق  19سالہ دلہن پوجا شادی کی رسم ادا کرنے کیلئے اسٹیج پر کھڑی تھی کہ تقریب میں موجودایک شخص نے فائرنگ کردی۔ گولی دلہن کے پیر میں لگنے سے اسٹیج پر گرگئی۔ فائرنگ کی آواز سن کرتقریب میں بھگدڑ مچ گئی ۔ موقع پر موجود باراتیوں اور اہل خانہ نے پوجا کو فوراً اسپتال پہنچایا۔ اسپتال میں علاج کرانے کے بعد دلہن دوبارہ تقریب میں شریک ہوئی اور شادی کی باقی رسمیں ادا کیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اورلوگوں سے پوچھ گچھ شروع کردی۔متاثرہ دلہن نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کے بارے میں کوئی علم نہیں ۔ وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس ڈپٹی کمشنر پنکج سنگھ نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے کی شناخت رنکو کے طور پر ہوئی۔ وہ گیتا کالونی کا رہنے والا ہے ۔ اس کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی : نامعلوم شخص کی خودکشی سے افرا تفری

شیئر: