Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

نئی دہلی۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد سیکیورٹی فورس کے ہوش اڑ گئے۔خود کو مختار علی بتانے والے نے دہلی پولیس کنٹرول روم کو کال کرکے نہ صرف مارنے کی دھمکی دی بلکہ نازیبا الفاظ بھی استعمال کئے۔ دہلی پولیس کے افسران نے اس کی اطلاع آئی بی ، ایس پی جی سمیت دیگر ایجنسیوں کو دیدی۔دہلی پولیس کے اعلیٰ افسران کے مطابق ایک شخص نے کال کرکے وزیر اعظم کو برا بھلا کہنے کے ساتھ ہی جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ ٹیکینکل سرویلانس فورس نے آنند پروت علاقہ سے ایک شخص کو گرفتار کرلیاجس سے تفتیش شروع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق سلائی کا کام کرنے والے مختار علی نے نشے میں دھت ہوکر وزیر اعظم کو جان سے مارنے کی دھمکی دے ڈالی تھی۔آئی بی ، ایس پی جی ، اسپیشل کرائم برانچ اور مقامی پولیس نے ملزم سے پوچھ گچھ شروع کردی۔تفتیش کے بعد کسی مشکوک سرگرمی کا علم نہ ہونے پر ملزم کو دہلی پولیس کے حوالے کردیاگیا۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی : نامعلوم شخص کی خودکشی سے افرا تفری

شیئر: