Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

200 ارب کے نئے ٹیکس لگیں گے؟

اسلام آباد...وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان حسن نجیب نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں 200 ارب کے ٹیکس لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔منی بجٹ سے آٹو موبائل انڈسٹری، ٹیکسٹائل، لیدر اور گارمنٹس سیکٹرز کو فروغ ملے گا ۔ غریب طبقے پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالاجائےگا۔ خاقان حسن نجیب نے کہا کہ منی بجٹ کا نام سرمایہ کاری و برآمدات پروموشن پیکج رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ غریب طبقے پر ٹیکسوں کا کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائےگا۔ بزنس گوشوارے ششماہی بنیاد پر جمع کرانے کی سہولت کا اعلان بھی کریں گے۔

شیئر: