ٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین دولہا بن گئے
لاہور: قومی ٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین 21 جنوری کو دولہا بنیں گے۔عثمان صلاح الدین کے 3 بھائی اور ایک بہن ہے جبکہ ان کی اہلیہ صبا عارف بھی3 بھائیوں کی اکلوتی بہن ہیں ۔ٹیسٹ کرکٹر کا نکاح گزشتہ سال فروری کو ہو چکا ہے جس کے بعد اب ان کی شادی 21 جنوری کو کراچی میں ہو رہی ہے جبکہ عثمان صلاح الدین کی تقریب ولیمہ 27 جنوری کو لاہور میں منعقد ہوگی۔عثمان صلاح الدین کی اہلیہ صبا عارف ہیں اوردلچسپ بات یہ ہے کہ عثمان کی بہن کا نام بھی صبا ہے، وہ بھی عثمان کی اہلیہ کی طرح بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں۔ گزشتہ ماہ اپنی 28 ویں سالگرہ منانے والے عثمان صلاح الدین نے جون 2018ء میں ہیڈنگلے لیڈز پر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔اس شادی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کراچی سے لاہور جاتے ہوئے جہاز میں ان کی صبا عارف سے ملاقات ہوئی تھی، ابتدائی بات چیت کے بعد انہوں نے باقاعدہ صبا کے گھر رشتہ بھیجا جو قبول کرلیا گیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں