Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے معمر ترین شخص کا 113 سال کی عمر میں انتقال

ٹوکیو: جاپان میں دنیا کے معمر ترین شخص مسازو نوناکا 113 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ مسازو نوناکا ہوکئیڈو میں اپنے گھر میں علی الصباح مردہ حالت میں پائے گئے۔ اہل خانہ کے مطابق اُن کی موت طبعی طور پر ہوئی۔نوناکا کی پوتی نےبتایا کہ انہیں کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں تھی اور وہ معمول کے مطابق رات کو سوئے تھے ۔مسازو نوناکا 25 جولائی 1905 کو  پیدا ہوئے  اور 1931 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔ مسازو کے 5بچے ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے آخری روز تک صحت مند زندگی گزاری۔واضح رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اسپین سے تعلق رکھنے والے 113 سالہ فرانسکو نیویز کے انتقال کر جانے کے بعد مسازو نوناکا کو گزشتہ برس دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا گیا تھا۔

شیئر: