Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی سرجری نے بچی کی زندگی بدل دی

ناروچ۔۔۔ پیدائشی نقائص کے ساتھ بچوں کی پیدائش کوئی نئی بات نہیں مگر پیدائشی نقائص کو دور کرنا بہت مشکل اور اہم کام ہے اور بیشترصورتوں میں پیدائشی خامیوں کو بالخصوص ہاتھ پیر وغیرہ میں موجود نقص بمشکل ہی ختم کیا جاسکتا ہے اور ایسا ہی کچھ یہاں رہنے والی ایک بچی وکٹوریہ کوماڈا ہے جو الٹے پاﺅں کے ساتھ پیدا ہوئی تھی۔طبی ماہرین کا کہناہے کہ 10لاکھ بچوں میں سے کوئی ایک بچہ اس پیدائشی نقص کےساتھ عالم وجود میں آتا ہے۔ مگر ماہرین کے بیان کے مطابق وکٹوریہ کی جو بیماری تھی اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اسکی دائیں ٹانگ کی ایک مدد گار ہڈی سرے سے موجود ہی نہیں تھی اور بائیں ٹانگ میں جو شین بون نامی ہڈی تھی بھی تو وہ بہت چھوٹی ہوگئی تھی۔ بچی کی عجیب و غریب حالت دیکھ کر اس کے والدین مرزینا اور دریوز کوماڈا نے 8اسپیشلسٹ ڈاکٹروں سے رجوع کیا اور سب کی متفقہ رائے یہی تھی کہ بچی کی ٹانگ کاٹ دی جائے ۔ اتنا سن کر والدین مایوس ہوگئے مگر فلوریڈا کے ایک اسپیشلسٹ کے بارے میں جب انہیں پتہ چلا کہ وہ اعضاءکی تشکیل نو میں مہارت رکھتا ہے تو وہ بچی کو لیکر اس کے پاس پہنچے جس نے اس کی ٹانگ میں دھات کا بنا ہوا ایک فریم داخل کردیا۔ یہ کارروائی بائیں ٹانگ میں ہوئی اور دائیں ٹانگ کا مڑا ہوا حصہ آخر کار آپریشن کے بعد الگ کردینا پڑا۔ اب اس واقعہ کو ایک سال گزر چکا ہے اور بچی نے آہستہ آہستہ چلنا بھی شروع کردیا ہے۔ وہ اپنے خوبصورت گلابی رنگ کے جوتے سے بیحد خوش بھی ہے۔
 

شیئر: