Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آمدن میں کمی جان لیوا بھی ہوسکتی ہے، ماہرین صحت

نیویارک.... ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ آمدن میں کمی بیشی براہ راست انسان کی زندگی اور موت کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔ اگرماہانہ یا سالانہ آمدن میں اچانک کمی آجائے تو وہ انسان کےلئے جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔ میامی یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی تحقیق سائنسی جریدے سرکولیشن میں شائع کی گئی ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ آمدن میں کمی امراض قلب اور خون کی شریانوں کو متاثر کرسکتی ہیں۔ بعض اوقات تو یہ حادثہ جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔ماہرین نے آمدن میں کمی کے اثرات جاننے کے لیے 23 سے 35 سال کی عمر کے افراد کا جائزہ لیا۔ امریکہ کے4 شہروں میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے 3937 افراد کو شامل کیا گیا۔ یہ تحقیق 1990ء سے 2015ءتک جاری رہی اور اس کے نتائج حال ہی میں جاری رہے ۔
 

شیئر: