جاپانی وزیراعظم کی روس آمد
ماسکو ۔۔۔ جاپانی وزیراعظم شینزو آبے روس کے دورے پر ماسکو پہنچے جہاں متنازعہ کوریل جزائر کے سینکڑوں باشندوں نے ان جزائر کی جاپان کو ممکنہ منتقلی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم شینزو آبے اس دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹین کے ساتھ کوریل جزائر کے تنازعے پر بات کریں گے۔ دوسری عالمی جنگ کے اختتام پر روسی افواج نے جنوبی کوریل کے4 جزائر پر قبضہ کر لیا تھا اور ٹوکیو حکومت ان کی واپسی کا مطالبہ کرتی ہے۔ اس تنازع کی وجہ سے روس اور جاپان کے درمیان امن کا کوئی سمجھوتہ موجود نہیں ہے۔ جاپانی وزیراعظم کے دورے سے قبل دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ملاقات بھی ہو چکی ہے۔