مالی: اقوام متحد امن دستے کے 8 اہلکار ہلاک
بامکو۔۔۔ مغربی افریقہ میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے اقوام متحدہ مشن امن دستے کے کم از کم 8 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ مغربی افریقہ سے جاری کردہ اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں امن دستے پر حملہ کر کے کم از کم 8 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے سردست کوئی تفصیلات نہیں بتائیں اور مشن نے اپنے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت بھی تاحال ظاہر نہیں کی۔ مالی میں اقوام متحدہ کے امن دستے کے مشن کے سربراہ محمد صالح انادیف کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے حملہ کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ حملے کے مقام پر اقوام متحدہ کے امن دستے کے ہمراہ فرانسیسی فوجی بھی متعین ہیں۔