روس نے ترک ٹماٹروں کا درآمدی کوٹہ بڑھا دیا
انقرہ۔۔۔ ترکی کے وزیر زراعت و جنگلات نے کہا ہے کہ روس نے ترکی کے ٹماٹر کے درآمدی کوٹے کو 50 ہزار ٹن سے بڑھا کر ایک لاکھ ٹن کر دیا ہے۔ جرمن دارلحکومت برلن میں11ویں عالمی یومِ خوراک و زراعت فورم کے دوران میڈیا سے گفتگو میں ترکی کے وزیر زراعت و جنگلات نے بتایاکہ انہوں نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی ہے جس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا ہے کہ روس نے ترکی کے ٹماٹروں کا کوٹہ 5 ہزار ٹن سے بڑھا کر ایک لاکھ ٹن کر دیا ہے۔