ونڈوز فون کا باب ہمیشہ کے لیے بند
ونڈوز فون کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہونے جارہا ہے۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے 2017 میں ونڈوز 8.1 موبائل آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ ختم کی گئی تھی اور اب کمپنی نے ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم سے لیس اسمارٹ فونز کے لیے بھی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور ونڈوز فون استعمال کرنے والے صارفین کو باضابطہ طور پر اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائسز لینے کا مشورہ دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ڈیوائس آپریٹنگ سسٹم لائف سائیکل کو 14 جنوری کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ 10 دسمبر 2019 سے ونڈوز 10 موبائل پر چلنے والے فونز کے لیے جاری کی جانے والی سیکیورٹی اپ ڈیٹس کا سلسلہ روک دیا جائے گا۔ مائیکرو سافٹ کے ونڈوز سسٹم کا شعبہ سنبھالنے والے جوئی بیلفیوری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اب کمپنی ونڈوز 10 موبائل آپریٹنگ سسٹم کے لیے کچھ بھ0ی نیا نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یقیناً ہم پلیٹ فارم کی سپورٹ جاری رکھیں گے مگر نئے فیچرز اور ہارڈ وئیر اب ہماری توجہ کا مرکز نہیں۔