Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکبر ہتک عزت معاملے میں پریا رمانی کو سمن جاری کرنے کا فیصلہ محفوظ

نئی دہلی- - - - - دہلی کی  ایک عدالت نے سابق مرکزی وزیر ایم جے اکبر کے ہتک عزت معاملے میں صحافی پریا رمانی کو سمن جاری کرنے کیلئے 29 جنوری تک فیصلہ محفوظ رکھا۔صحافی رمانی نے  اکبر پرصنفی استحصال کا الزام عائد کیا تھاجس پر اکبر نے رمانی پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔اکبر نے الزامات لگائے جانےکے بعد 17 اکتوبر کو وزیر مملکت برائےامور خارجہ کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سمر وشال نے اس معاملے میں اکبر کے خلاف ایڈوکیٹ گیتا لوتھرا کی جرح کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ رمانی نے اکبر پر 20 سال قبل ان کے ساتھ صنفی زیادتی کے الزام لگائے تھےجسے انہوں نے مسترد کردیاتھاتاہم11جنوری کو اس کیس  میں مزید 3 گواہوں نے عدالت میں اپنے بیانات  درج کرائے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - - -حکومت جلد’’ ای۔پاسپورٹ‘‘ سروس کا آغاز کرے گی، مودی

شیئر: