اپوزیشن جماعتیں ای وی ایم کیخلاف الیکشن کمیشن سے بات کرینگی، ممتا
کولکتہ۔۔۔۔۔مغربی بنگال کی وزیرا علی ٰ ممتا بنرجی 2019میں مودی کے خلاف اپوزیشن اتحاد تشکیل دینے میں مصروف ہیں ۔انہوں نے ای وی ایم پر جاری تنازع پر کہا کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد ہوکر الیکشن کمیشن کے سامنے ای وی ایم سے متعلق بات چیت کریں گے۔واضح ہو کہ ممتا بنرجی کی دعوت پر کولکتہ کے بریگیڈ میدان میں 19جنوری کو منعقد ”میگاریلی“ میں بیشتر اپوزیشن رہنماؤں نے ای وی ایم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہاتھا کہ اس میں چھیڑ چھاڑ کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے وزیرا علیٰ فارو ق عبد اللہ نے کہا تھا کہ”ای وی ایم ’’چور ‘‘ہے اور 2014میں ای وی ایم میں ردوبدل کرکے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تھا۔