Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبریمالا: مندرمیں داخل ہونیوالی خاتون کو سسرالیوں نے بے گھر کردیا

تریوننت پورم۔۔۔کیرالہ کے سبریمالا میں واقع ایا اپا سوامی مندر میں صدیوں پرانی روایت توڑکر داخل ہونیوالی 2 خواتین میں سے ایک کنک درگا تھی۔اس نے سسرال والوں کی جانب سے بے گھر کئے جانے کے بعد سرکاری فلاحی ادارے میں پناہ لے لی۔2بچوں کی ماں اور سرکاری ملازم کنک درگا کے سسرال والے اس بات سے انتہائی ناراض ہیں کہ بہو نے مندر میں گھسنے کی اسکیم کی بابت مطلع نہیں کیا۔سسرالیوں کے مطابق 22دسمبر کو کنک درگا ضلع مالاپورم کے اریکوڈ میں واقع مکان سے یہ کہہ کر گئی تھی کہ وہ تریوننت پورم میں ایک میٹنگ میں شرکت کیلئے جارہی ہے۔39سالہ کنک درگا اور 40سالہ بندو امینی نے 24دسمبر کو ایا اپامندر میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر وہاں موجود پیروکاروں کی مخالفت کے بعد داخل نہ ہوسکیں۔اس کے بعد 2جنوری کو دونوں خواتین پولیس کی حفاظت میں مندر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔کنک 15جنوری کو جب گھر واپس ہوئی تو اس کی ناراض ساس نے اس کو زدوکو ب کرکے زخمی کردیاجس کے بعد کنک کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ پولیس انتظامیہ نے اہل خانہ کو سمجھانے کی کوششیں کیں لیکن سسرال والوں کا کہنا ہے کہ درگا اسی وقت گھر میں داخل ہوسکتی ہے جب وہ ایا اپاکے پیروکاروں اورہندوسماج سے معافی نہ مانگ لے۔
مزید پڑھیں:- - - - -  -اتراکھنڈ: بارش اور برفباری سے حادثات،6افراد ہلاک

شیئر: