تل ابیب ائیر پورٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکی
نیویارک...شام نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں تل ابیب ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندو ب ڈاکٹر بشر ال جعفری نے سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران کہا کہ سلامتی کونسل نے اسرائیلی جارحیت نہ رکوائی تو شام اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شام اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کے جائز اختیار کا استعمال کر کے تل ابیب ایئر پورٹ کو نشانہ بنائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل میں امر یکہ اور برطانیہ کی حمایت کے باعث اسرائیل کو شام میں کارروائیاں کرنے کی آزادی حاصل ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی افواج نے شام سے ایک مبینہ میزائل حملے کے بعد شامی ایئر پورٹ اور ایرانی اہداف پر حملے کئے جس سے 13 اہلکار ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے دوران ایرانی قدس فورس کے اہداف کونشانہ بنایا گیا۔ شامی فوج نے جوابی کارروائی میں اسرائیل کے30 سے زائد میزائلوں کو تباہ کر دیا تھا۔