Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نادرا کے دفتر سے 1800 شناختی کارڈ چوری

کراچی:  لانڈھی کے علاقے میں نادرا کے دفتر سے شناختی کارڈ اور اندراج کا رجسٹر چوری کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات نادرا کے دفتر میں چوری کی واردات ہوئی، اس دوران چور 1800 شناختی کارڈ اور اندراج کا رجسٹر چوری کرکے فرار ہو گیا جبکہ دیوارپر نازیبا الفاظ بھی تحریر کرگیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ چوری کی واردات گزشتہ شب ہوئی۔ چور چھت سے داخل ہوا اور کاونٹرز سے 1800 شناحتی کارڈ اور اندراج کا رجسٹر چوری کرکے چھت ہی کے راستے فرار ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ نادرا کے جس دفتر سے شناختی کارڈ چوری ہوئے اس علاقے میں 27 جنوری کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 کے ضمنی انتخابات بھی ہیں۔ اس حوالے سے ڈی جی نادرا سندھ میر عجم کے مطابق معاملے کو علاقے میں ضمنی انتخابات کے تناظر میں بھی دیکھا جارہا ہے جبکہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  - - -خدیجہ صدیقی کیس: سپریم کورٹ کے حکم پر ملزم گرفتار

شیئر: