Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ویسٹرن ریجن میں سعودی عرب کی پہلی کامیابی

سید مسرت خلیل۔ جدہ
اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ویسٹرن ریجن 19-2018ءمیں سعودی عرب نے مالدیپ کی ٹیم کو 6وکٹوں سے شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی) کے میڈیا کوارڈینیٹر سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق مسقط عمان میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کے ابتدائی 2 میچوں میں ناکامی کے بعد کھلاڑیوں نے بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں اپنی عمدہ صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے مالدیپ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ مالدیپ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر 139رنز بنائے۔ جواب میں سعودی ٹیم نے 17اوورز میں 4وکٹوں پر مطلوبہ اسکور حاصل کرلیا۔ ابرار الحق نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 26گیندوں پر 3چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے 49رنز بنائے۔ اس کارکردگی پر ابرار الحق کو مین آف دی میچ کا اعزازدیا گیا۔ ملک محمد نعیم 31 رنز ناٹ آ وٹ اورمحمد ندیم 43 رنز نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کی کامیابی کی راہ ہموار کی۔ مالدیپ کے ابراہیم حسن نے 26 رنز دیکر2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: