اہلیہ کے انتقال پر المنیع سے گورنر ریاض کا اظہار تعزیت
جمعرات 24 جنوری 2019 3:00
ریاض ۔۔۔ گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے اہلیہ کے انتقال پر مشیر ایوان شاہی و سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن شیخ عبداللہ المنیع سے انکے گھر پہنچ کر اظہار تعزیت و ہمدردی کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شیخ المنیع کی متوفی اہلیہ پر اپنی رحمت نازل کرے۔ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور رشتہ دارو ںکو صبر سے نوازے۔ نائب گوررنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے بھی گھر پہنچ کر شیخ المنیع سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ سعود ی عرب کی قیادت ، علما ءاور مشائخ کا بیحد احترام کرتی ہے۔ اسی جذبے کے تحت علماءکی خوشی اور غمی میں انکے ساتھ رہتی ہے۔