العتیبی سیاح کی ریاض واپسی
جمعرات 24 جنوری 2019 3:00
ریاض ۔۔۔ سعودی سیاح سعد العتیبی 19روزہ سیاحت کے بعد دارالحکومت ریاض واپس پہنچ گئے۔ نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن سے واپسی پر ملاقات کی۔ العتیبی نے رابغ سے پیدل سفر کا آغاز کیاتھا جہاںسے وہ العلاء، تیماء، تبوک، حائل اور القصیم ہوتے ہوئے ریاض پہنچے۔ العتیبی نے بتایا کہ انہوں نے ا پنے اس سفر کے دوران ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے جاری کردہ وژن 2030کا تعارف کرایا۔