محمد عامر کا ون ڈے ٹیم میں واپسی کا امکان
سنچورین:پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی کئی ماہ بعد ون ڈے ٹیم میں واپسی کا امکان پیدا ہو گیا ہے ۔پاکستانی ٹیم انتظامیہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میں تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر کو کھلانے پر غور کر رہی ہے اور اگر ایسا ہوا تو یہ عامر کی4 ماہ بعد ون ڈے ٹیم میں واپسی ہو گی۔ محمدعامر نے آخری ون ڈے انٹرنیشنل گزشتہ سال 23 ستمبر کو ایشیا کپ کے دوران کھیلا تھا جس کے بعد انہیں ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔ توقع ہے کہ آج سنچورین ہونے والے میچ میں وہ فہیم اشرف کی جگہ کھیلیں گے۔ محمد عامر 5 سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد سے تینوں فارمیٹس میں پاکستانی ٹیم کا مستقل حصہ رہے ہیں تاہم جون 2017ء میں چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ہندکے خلاف شاندار اسپیل کے بعد سے ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور وہ آخری 10 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں صرف 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں جبکہ آخری 5ون ڈے میچوں میں انہیں کوئی وکٹ نہیں مل سکی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں