Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی معذرت

جوہانسبرگ:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کپتان سرفراز احمد کے پاکستانی فاسٹ بولرز کے بارے میں بیان پر کوئی تبصرہ کرنے سے معذرت کرلی اور پریس کانفرنس بھی جلد ختم کردی۔محمد عامر نے کہا کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے اور اس میں سب کو ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوتی ہے۔ہمارا کام اپنے بیٹسمینوں کو سپورٹ کرنا ہے اور یہ کام ہم پوری دلجمعی سے کر رہے ہیں ۔ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ بیٹسمین محنت کررہے ہیں ہمیں امید ہے اس کا صلہ انہیں ملے گا۔اس موقع پر فاسٹ بولر محمد عامر نے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے فاسٹ بولرز کو ٹیسٹ سیریز میں شکست کا ذمہ دار ٹھہرانے سے متعلق بیان پرسوال کا جواب اور کوئی ردعمل دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم یہ سوال نہ کریں، یہ سوال جانے دیں۔ اس کے بعد وہ خود بھی اٹھ کر چلے گئے ۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقی بولرز کی اسپیڈ سے موازنہ کرتے ہوئے سرفراز احمدنے اپنے بولرز پر جو تنقید کی عامر براہ راست اس کی زد میں آئے کیونکہ کیپ ٹاون ٹیسٹ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولرز میں ان کی رفتار سب سے کم رہی تھی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: