العلیان کی فلم نےچانڈلر میلہ ایوارڈ جیت لیا
ریاض۔۔۔۔سعودی ہدایتکار، اداکار اور فلمساز فہد علیان کی مختصر فلم ’’الحوت الازرق‘‘نے امریکی ریاست اریزونا میں منعقدہ بین الاقوامی فلمی میلہ میں ایوارڈ جیت لیا۔ فلم کی ہیروجولیان عطیہ کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دنیا کے مختلف ممالک سے ایک ہزار سے زیادہ فلمیں میلے میں پیش کی گئی۔فلم کے خالق فہد علیان تھے۔ انہوں نے ہی اس میں ہیروکا کردار ادا کیا۔ بچی جولیان عطیہ نے سارہ بیٹی کا کردار پیش کیا۔