Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپیل کورٹ نے بچوں کی پرورش کا ا ختیار ماں کو دیدیا

    ریاض - --  - ریاض اپیل کورٹ نے جدہ  جنرل کورٹ کے جاری کردہ  اس فیصلے کی توثیق کردی۔ جس میں شادی کے باوجود بچوں کی پرورش کا حق ان کی ماں کو دے دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کے باپ کا انتقال ہو گیا تھا اور بچوں کے دادا نے عدالت میں ان کی پرورش پر اپنا حق جتا دیا تھا۔ ماں نے موقف اپنایا کہ دادا خیرخواہ ہونے کے باوجود ضعیف ہونے کے باعث اپنے پوتوں کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے۔ عدالت نے حقیقت حال منکشف ہونے پر حکم دیا کہ ماں ہی بچوں کی دیکھ بھال کرے گی۔ ویسے بھی اس کے نئے شوہر نے اس کی منظوری تحریری طورپر بھی دیدی ہے۔ البتہ دادا کو  اپنے پوتوں سے ملنے میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - - - الفالح نے الجبیل میں سائنسی ریسرچ جہاز ناجل کا افتتاح کر دیا
 
 

شیئر: