2020میں مملکت چھٹے نمبر پر!
ریاض۔۔۔عالمی مالیاتی فنڈ نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب 2020ء کے دوران پوری دنیا میں شرح نموکے حوالے سے چھٹے نمبر پر ہوگا۔انتہائی شرح نمو حاصل کرنیوالے 15بین الاقوامی ممالک میں سعودی عرب کا نمبر چھٹا ہوگا۔عالمی مالیاتی فنڈ نے یہ بھی توقع ظاہر کی کہ 2019ء کے دوران عالمی شرح نمو3.5فیصد، 2020میں 3.6فیصد ہوگی۔فنڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی معیشت نے 2018ء کے دوران 2.3فیصد شرح نمو حاصل کی۔