Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائمز اسکوائر پر عربی رسم الخط ؟

نیویارک۔۔۔۔سعودی خطاط ماجد الیوسف نے نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر کے اسکرین پر عربی رسم الخط کی 23لوحیں پیش کرکے پوری دنیا کو عربی حروف کے حسن کا قائل کردیا۔الیوسف نے اپنی اس کاوش کی بابت العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی شہریوں نے عربی رسم الخط میں غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی۔الیوسف کا کہنا ہے کہ انہوں نے قدیم و جدید رسم الخط میں حسین امتزاج پیدا کرنے کی کوشش کی تھی ، کامیاب رہی۔ اللہ کا شکر ہے کہ وہ دنیا کے جدید آرٹ کے اسٹیج سے عربی رسم الخط کو اس کا صحیح مقام دلانے میں کامیاب رہے۔
مزید پڑھیں:- - -  - -اپیل کورٹ نے بچوں کی پرورش کا ا ختیار ماں کو دیدیا

شیئر: