ریاض۔۔۔۔ماہر موسمیات ابراہیم الحربی نے بتایا ہے کہ آئندہ اتوار سے مملکت کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور بارشیں ہونگی۔آئندہ ہفتے سعودی عرب کے بیشتر علاقوں کا موسم غیر مستحکم رہے گا۔بارش، گرج چمک کے ساتھ ہوگی۔ تبوک، المدینہ المنورہ میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن کے کوہستانی اور ساحلی علاقوں خصوصاً رابغ ، ثول، عسفان، ذہبان ، جدہ،الشعیبہ، مکہ ،حائل ، حدود شمالیہ، قصیم اور ریاض کی متعدد کمشنریوں میں بھی بارش کے قوی امکانات ہیں۔