Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں بجلی کی بحالی شروع

کراچی: نیشنل گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث کراچی میں آج صبح بڑا بریک ڈاﺅن ہوا تھا جس کے بعد اب کچھ علاقوں میں بجلی کی جزوی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کورنگی،بلدیہ، گزری، دھابیجی، حب، شاہ فیصل، قیوم آباد، سعیدآباد، اسکیم 33،گھارو میں بجلی بحال کر دی گئی۔تمام اہم تنصیبات سمیت کلفٹن،گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، گارڈن اور صدر کے بیشتر علاقوں میں بھی بجلی بحال ہو گئی ہے ۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ سدوسری جانب ترجمان این ٹی ڈی سی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ کم سے کم وقت میں سندھ اور بلوچستان میں بجلی کی سپلائی بحال کردی ہے ۔ واضح رہے شدید دھند کی وجہ سے آج صبح گڈوتھرمل پاورہاو¿س کے 11 یونٹ ٹرپ کرگئے تھے جس کے باعث کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل تھی۔
 

شیئر: