Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان اور امریکہ کے مذاکرات میں پیشرفت

دوحہ ۔۔۔طالبان اورامریکہ کے درمیان قطرکے دارالحکومت دوحہ میں جاری مذاکرات کے دوران طالبان نے افغان سر زمین  امریکہ یا کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرادی ۔ طالبان اور امریکی نمائندوں کی بات چیت میںدیگر کئی نکات پربھی جلد معاہدہ ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔ بات چیت میں جنگ بندی اور افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا بھی زیر بحث ہے ۔ابھی تک اس پر کوئی اتفاق رائے پیدا نہیں ہوسکا۔ امریکی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے لیے وسیع اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔افغان میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ دوحہ میں جاری طالبان اور امریکی نمائندوں کی بات چیت میں کئی نکات پر جلد معاہدہ ہونے کی توقع ہے۔

شیئر: