Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ ولیم کے جوتے میں بھی سوراخ،ویڈیووائرل

لندن۔۔۔ برطانوی شہزادہ ولیم نے سوئٹرزلینڈ کے شہر ڈیووس میں کانفرنس میں شرکت کے بعد ان کے جوتے کے تلوے میں دیکھا جانے والا سوراخ میڈیا کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔ یہ سوراخ اس وقت دیکھاگیا جب وہ ٹی وی انٹرویو دے رہے تھے۔ فوٹیج میں شہزادہ ولیم کے جوتے کے تلوے میں تقریبا ًایک سینٹی میٹر کے برابر سوراخ دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے شہزادہ ہیری کے جوتے میں سوراخ کی فوٹیج وائرل ہوئی تھی جو ایک سال قبل ایسی ہی ایک تقریب کے دوران دیکھا گیاتھا۔

شیئر: