Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کرنیوالا ملک جمہوریت دشمن ہے“

26جنوری یوم جمہوریہ نہیں یوم سیاہ ہے، کشمیر کمیٹی جدہ کے ارکان کا اعلامیہ
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مسعود احمد پوری اور اس کے ممبران غلام نبی بٹ، سردار اقبال یوسف، راجہ محمد زرین خان، چوہدری محمد اعظم ، عامر غنی میر، نصر اقبال، انجینیئر محمد فاروق، منیر احمد گوندل اور پرویز مسیح نے کہا ہے کہ ہندوستان کو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک قرار دینا جمہوریت سے مذاق ہے۔ہندوستان کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کرکے جمہوریت دشمنی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ انہوں نے یہ بیان ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر دیا ہے۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور ارکان کا کہناہے کہ ہندوستانی یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیری عوام کا ردعمل سب سے زیادہ سخت ہے۔ وہ ہر برس کی طرح امسال بھی 26جنوری کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ مذہبی اقلیتو ںکیساتھ ناانصافی اور انکی حق تلفی کے ساتھ یوم جمہوریت منانے کا کوئی جواز نہیں۔

شیئر: